سعودی وفد کو روسی حکام کی بریفنگ
آرمی 2021 فورم روس میں شرکت کرنیوالے سعودی وفد کو روسی حکام نے ان ویپنز پر بریفنگ دے جنکو روس نے شام میں استعمال کیا اور رشیئن آفیشلز کے مطابق ان ویپنز نے اپنے آپ اس جنگ میں ثابت کیا۔ روس کے وزیر دفاع نے اس سے پہلے آرمی فورم 2021 میں شرکت پر سعودی عربیہ کے نائب وزیر دفاع اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر پرنس خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور خطرات سے ملکر نمٹنے پر یقین رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ اسوقت روس کی شام میں کم وبیش 18 ملٹری بیسز اور پوسٹس موجود ہیں۔ اس سے پہلے روس کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ روس کے 320 سے زائد ویپنز شام میں ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ویورز اس خبر کو ایک طرف رکھ کر اگر آپ تھوڑا غور کریں تو اس بات کا انداز ہ بخوبی لگایا جاسکتا کہ اگر آپ کی اپنی فوج یا دفاع کمزور ہوتو پھر دوسرے ممالک اپنے اسلحےکو آپ کے ملک میں کسطرح ٹیسٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور آپ کی اپنی لیڈرشپ ہی انکو ایسا کرنے کی دعوت دے رہی ہوتی ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.