روسی صدر پاکستان آرہے ہیں؟

روسی صدر پاکستان آرہے ہیں؟

مختلف میڈیا سورسز کے مطابق پرائم منسٹر عمران خان کی دعوت پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرین گے۔صدر پیوٹن کا دورہ اس سال کے اوئل میں متوقع تھا، تاہم کوڈ پینڈیمک کو لیکر اس میں تاخیر ہوئی۔ اس سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستان آئے تھے۔ یہ کسی روسی وزیر خارجہ کا 9 سال بعد پاکستانی دورہ تھاسرگئی لاروف کے اس دورے کو روس کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈپلومیٹک بلینک چیک سے تشبیہ دی گئی تھی کیوں کہ وہ روسی صدر کی جانب سے پاکستان کے لیے ہر شعبہ میں ہر طرح کے تعاون کا پیغام لیکر آئے تھے ۔ پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے سوا دو ارب ڈالر معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ جبکہ روس کے بارے مین ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں پاکستان کو دفاعی سازوسامان فروخت کرنیکی ریلیکٹنٹ پالیسی کو بدلتے ہوئے پاکستان سے دفاعی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ 2016 سے جاری مشترکہ فوجی مشقین بھی اسی سلسلے کہ کڑی ہیں۔ ۔ گوکہ ابھی اس دورے کی کوئی باقاعدہ تاریخ طے نہیں ہوئی، لیکن اس دورے کے دوران یا بعد میں ہمیں روس اور پاکستان میں دفاعی اعتبار سے اٹیک اور پسنجر ہیلی کاپٹر کے علاوہ رائفلز اور دیگر سمال آرمز سے متعلق ڈویلپمنٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کمنٹ باکس مین اسکا اظہار ضرورکریں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!