رشیئن ایس 500 ایئر ڈیفنس سسٹم ٹیسٹ
رشیئن میڈیا نے منسٹری آف ڈیفنس کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کا ایس 500 ایئر ڈیفنس سسٹم اس سال نیا اینٹی میزائل فائر کریگا۔اس اینٹی میزائل ویپن کو خاص طور پر ہائپر سانک ٹارگٹس کو گرانے کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس اینٹی میزائل ویپن نے ٹیسٹس پاس کرلیئے ہیں اور اسکی صلاحیت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ لہذا اس کے فائرنگ ٹیسٹس اس سال مکمل کرلیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس سال مئی مین کہا تھا کہ ایس 500 سسٹم کے ٹرائلز جلد مکمل ہوجانے چاہیئں۔
اس سال اس ایئرڈیفنس سسٹم کے فائنلائز کیا جانا ہے۔ ایس 500 کے فیکٹری ٹرائلز ۔مکمل ہوچکے ہیں۔ ابتدائی لانچرز اس سال سپلائی کیے جانے ہیں۔ جبکہ بیچ سپلائز 2025 سے شروع ہوگی، تاہم ابھی تک اس سسٹم کی خصوصیات کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔اس سسٹم پر ڈویلپمنٹ کا کام 2000 میں شروع کیا گیا تھا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.