روس کا سنگل انجن سٹیلتھ طیارہ
روس منگل سے شروع ہونیوالے ایئر شو میں نیا سنگل انجن سٹیلتھ طیارہ ان ویل کریگا۔ سخوئی کے تیارکردہ اس طیارے کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ رشیا کے سٹیلتھ ایئرکرافٹ سو 57 سے بہت مختلف اور سنگل انجن طیارہ ہے۔ اس کا ابھی تک کوئی نام اور سپیفیکیشنز سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔اس مبینہ سنگل انجن، سٹیلتھ ایئرکرافٹ کو تارپولین کوور میں اس ایئر شو میں سٹیٹک ڈسپلے میں فوٹو گراف کیا گیا۔ روس میں شروع ہونیوالی اس نمائش سے متعلق تعارفی ویڈیو میں بھی اس طیارے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق روسی صدر اس نمائش کا افتتاح کرینگے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.