ایرانی فرموں پر پابندیاں

ایرانی فرموں پر پابندیاں

 امريکی محکمہ خزانہ نے ايران کی دو کمپنيوں اور چار شہریوں پر پابندياں عائد کر دی ہيں۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ ايران کے ڈرون پروگرام کا حصہ ہيں۔واشنگٹن کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاسداران انقلاب کی معاونت کی ہے۔ ایرانی ایلیٹ فورس کو امريکا نے دو سال قبل دہشتگرد تنظیم قرار دا تھا۔واشنٹگن حکومت کا الزام ہے کہ مذکورہ افراد و کمپنيوں نے لبنانی شيعہ عسکری و سیاسی تنظيم حزب اللہ اور يمن ميں حوثی باغيوں کو ڈرون فراہم کيے۔ متاثرہ افراد اور کمپنياں امريکا کے ساتھ کوئی کاروبار نہيں کر پائيں گے اور امريکا ميں ان کے تمام اثاثے بھی منجمد کر ديے گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،” پاسدارن انقلاب کی جانب سے ایرانی کی حمایت رکھنے والے گروہوں کو ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد فراہم کی گئی ہے، ان گروہوں کی جانب سے کچھ حملے امریکی فوجیوں پر بھی کیے گئے۔”

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!