سعودی عرب اور امریکی مشقیں

سعودی عرب اور امریکی مشقیں

 سعودی عرب اور امریکا کی مشترکہ بحری مشقیں انڈیگو ڈیفینڈر-21 جاری ہیں۔دونوں ملکوں کی بحری افواج کی ان مشقوں کا اتوار کو آغاز ہوا تھا۔ سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ بحری مشقوں کے افتتاح کے موقع پر سعودی نیوی کے مغربی بحری بیڑے کے اسسٹنٹ کمانڈرایڈمرل منصور بن سعود اور امریکی بحریہ کے کرنل ڈینیل بیلی موجود تھے۔ ایڈمرل منصور ان مشترکہ بحری مشقوں کی کمان کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مشقیں دس دن تک جاری رہیں گی، ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون کو مستحکم کرنا ہے، رائل سعودی بحری افواج اور امریکی بحریہ کی اس ایکسرسائز کا مقصد جنگی صلاحیت کی سطح کی جانچ ،اس کو بلند کرنا اور بندرگاہوں کے تحفظ کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مشقوں کی سرگرمیوں میں زمین اور زیرآب بارودی سرنگوں کو ہٹانا بھی شامل ہے جس سے سمندروں اور علاقائی اور بین الاقوامی آبی گذرگاہوں کے تحفظ کے لیےسیکورٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی تاکہ بحیرہ احمرمیں بالخصوص جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!