سعودی مقامی ڈرون تیاری

سعودی مقامی ڈرون تیاری

 سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے اتوار کے روز سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے ساتھ ایئر فورس محافظ (ڈرون) تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرایک اہم تکنیکی جدت پیدا کرنا، بغیر پائلٹ ہوائی جہازکے نظام کی تیاری اور اسے مقامی صنعت کے طور پر اپنانا ہے۔سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی نے شہزادہ سلطان سنٹر فار ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ساتھ بھی ڈرونز کی تیاری پر کام کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو کہ اس مرکز میں کئی تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کے نتائج میں سے ایک ہے۔تاکہ اسے قومی صنعت کا درجہ دیا جا سکے اور مقامی صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے اور مقامی سطح فوجی صنعت میں اس کی کھپت کو سنہ2030ء تک 50 فی صد تک پہنچایا جا سکے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!