براہموس میزائل کی سیریل پروڈکشن
انڈین وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈی آر ڈی او نے براہموس کروز میزائل کے ایئر لانچڈ ورژن کی سیریل پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آتھ دسمبر کو براہموس کے ایئرلانچڈ ورژن کو ایس یو 30 ایم کے آئی سے ٹیسٹ فائر کیا تھا، جبکہ اس سے پہلے اسکا ایک فلائٹ ٹیسٹ جولائی 2021 میں بھی کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ براہموس کروز میزائل بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اور اسکے نیول اور لینڈ بیسڈ ورژنز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ پہلے ہی انڈین فوج کے زیر استعمال ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.