شاہنواز دہانی پی ایس ایل کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں اور وہ اسے اسی طرح برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں
ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔فہرست میں اول مقام حاصل کرنیکے لیے انھوں نے بہت محنت کی ہے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ باؤلر نے اتوار کی رات پشاور زلمی کے خلاف چار وکٹیں حاصل کیں اور ان کی مجموعی وکٹیں 13 ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کسی بھی باؤلر کی جانب سے یہ سب سے زیادہ وکٹیں ہے۔
اس کے بعد لاہور قلندرز کے’شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود‘ دونوں نے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ اگر چہ ثاقب محمود پاکستان سپر لیگ کے ابو ظہبی میں ہو نیوالے میچز میں دستیاب نہیں۔ لیکن شاہین شاہ آفریدی شاہنواز دہانی کی پوزیشن کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ لیکن دہانی کو یقین ہے کہ وہ اس پوزیشن پر قائم رہیں گے۔
“مجھے ٹورنامنٹ میں نمایاں وکٹ لینے والے کھلاڑی بننے پر خوشی ہ ہوئی ہے اور میں اس کو جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے اور اپنی طرف سے وکٹیں لینے کی پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا ، “کسی بھی دوسرے بالر کی طرح ، میرا بھی خواب ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ وکٹ لینے والا بنوں اور میں اس اعزاز کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
شاہنواز دھانی نے کہا کہ ملتان سلطانز کے لیے پہلے بھی بہت محنت کی تھی اب بھی یہی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کے لیے اچھے سے اچھا پرفارم کروں، ابو ظہبی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہیں ، ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اور کنڈیشنز کے مطابق ہی بولنگ کروں گا۔
شاہنواز دھانی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی میرا نام آیا ہے ، زمبابوے میں بھی ٹیم کے ساتھ تھا وہاں بہت سیکھنے کا موقع ملا اب بھی ٹیم کے ساتھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، ابھی مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے اور یہ موقع مجھے ملتان سلطانز کے ساتھ رہ کر بھی ملےگا ۔
“مجھے کیریبین کرکٹرز کے ساتھ اپنی وکٹ منانے کا لطف آتا ہے ، وہ بھی اتنے جاندار ہیں اور کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس لیگ کے دوران میں نے ویسٹ انڈیز میں کچھ دوست بنائے ہیں اور میں ان کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.