چین کا شینزو۔13 انسان بردار خلائی مشن لانچنگ کے لیے تیار
اسپیس حکام کی جانب سے چودہ تاریخ کو شینزو۔13 انسان بردار خلائی مشن کی لانچنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ سولہ تاریخ کو بیجنگ کے مقامی وقت 00:23 منٹ پر تین چینی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول کی جانب روانہ ہوں گے۔ شینزو۔13مشن چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ کی تعمیر کے لیے دوسرا انسان بردار مشن ہے۔ یہ تینوں خلا باز چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔حکام کے مطابق لانچنگ کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔یہ تینوں خلا باز چھ ماہ کے بعد شمالی چین کے انر منگولیا کے علاقے میں تونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.