افغانستان کی صورت حال
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے نمروز جیل توڑ کر سینکڑوں ساتھیوں کو رہا کروا لیا،ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان اور موجودہ میڈیا انچاج دواخان مینہ پال کو کابل شہر میں دارالامان کے علاقے میں قتل کر دیا گیا۔ سورسز کے مطابق طالبان نے اسکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔افغان فورسز کی لشکر گاہ میں بمباری کے نتیجے میں کئی سولین گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ادھر طالبان نے افغانستان ایران سرحد پر نمروز کے کسٹم ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کر لیا۔ صوبائی دارالحکومت زرنج بھی اطلاعات کے مطابق طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔افغان قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کی سیاسی و جہادی رہنماؤں سے ملاقات، ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال۔ استاد عبدالرسول سیاف اور جنرل عبدالرشید دوستم موجود تھے۔ ادھر طالبان نے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں جنرل عبدالرشید دوستم کے محل پر قبضہ کر لیا فیلڈ مارشل کہلانے والے جنرل دوستم افغانستان کے سابق نائب صدر اور معروف وار لارڈ ہیں جنرل دوستم قبضے سے پہلے محل سے چلے گئے تھے اور اب کابل میں ہیں
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.