افغانستان کی صورت حال

افغانستان کی صورت حال

پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر ایک سی 130 طیارہ افغانستان پہنچ گیا ہے۔پاکستان کے سفیر اور افغان حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔ افغانستان میں چین اور پاکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی اور افغانستان میں نئی حکومت اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ہیلی کاپٹروں کو ازبکستان لیجانے والے پائلٹوں اور ہیلی کاپٹروں کو واپس افغان عبوری حکومت کو واپس کرنے پر ازبکستان آمادہ ہوگیا ہے۔ ‏پنج شیرمیں امراللہ صالح کے گھر سے بڑی مقدار میں ڈالرز برآمد ہوئے۔یاد رہے کہ امر اللہ صالح نے کابل سے پنج شیر فرار ہوتے ہوئے بڑی رقم سمگل کی تھی اور پھر تاجکستان فرار ہوتے ہوئے خاصی رقم چھوڑنی پڑی۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکومت نے افغانستان میں رہ جانیوالے 200 سے زائد امریکیوں کو ملک سے جانیکی اجازت دے دی ہے۔ ‏سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس نے راولپنڈی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئ۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!