افغانستان کی صورت حال
چین نے افغانستان کے لیے 31 ملین ڈالر کی امداد بشمول خوراک کی فراہمی اور کورونا وائرس ویکسین کا وعدہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس امداد کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان ، ایران ، تاجکستان،ازبکستان اور ترکمانستان کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے دوران افغانستان کے لیے امدادی اقدامات کا اعلان کیا۔ اسی اثنا میں طالبان حکام نے سی پیک اور بی آر آئی میں شمولیت اور پاکستان کے ساتھ اس معاملے پر تعاون کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے۔دوسری جانب پنجشیر کی مقامی ملیشیا کے جنگجو پہاڑوں میں موجود ہیں، اور انھوں نے گوریلا جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے طالبان کا کہنا ہے کہ پوری وادی پنجشیر پر ان کا کنٹرول ہے، اور پہاڑوں پر فرار ہونے والوں کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا سی 130 جہاز امدادی سامان لے کر قندھار پہنچ گیا۔ کل پہلا جہاز امدادی سامان لے کر کابل پہنچا تھا۔ روس طالبان حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرے گے۔ متحدہ عرب امارات کا ساتواں طیارہ آج امدادی سامان لے کر کابل ہوائی اڈے پر اترا۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات امدادی سامان اور ادویات پر مشتمل 6 طیارے بھیج چکا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.