افغانستان کی صورت حال
طالبان نے افغانستان کے صوبے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالحکومت شبر غان پر بھی قبضہ کر لیا۔ڈپٹی گورنرجوزجان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے شبرغان پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ، کہ طالبان نے جوزجان کے دارالخلافہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق شبر غان طالبان کے کنٹرول میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔افغان طالبان نے گزشتہ روز عبدالرشید دوستم کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا تھا اور شبرغان کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا تھا۔شبرغان پر قبضے کے دوران اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ طالبا ن کے ہاتھ لگا ہے۔ خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز افغان صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا تھا۔زرنج پر طالبان کے قبضے اور اسکی افادیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ مودی جی گوادر پوٹ کو کاؤنٹر کرنے کے لیے چابہار پورٹ سے افغانستان کے ساتھ ٹریڈ کا منصوبہ بھی زرنج سے ہوکر افغانستان داخل ہوتا ہے۔ اور منصوبے کے تحت اس کو سنٹرل ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کنیکٹ کیا جانا تھا۔ اس کے علاوہ طالبان افغانستان کے 200 کے قریب اضلاع پر بھی کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈ پٹھان کے سرحدی دروازے پر امارت اسلامیہ کا سفید پرچم لہرا دیا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.