افغانستان کی صورت حال
چائنیز دفاعی ماہرین نے سات سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو سیلف پروپیلڈ ہاؤٹزرزامریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت اور افغان فوج کی فضائی حملوں کے ذریعے مدد جاری رکھے گا، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی بمبار ی سے سویلین لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ادھر طالباننے ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا۔ صوبہ فراہ کے صدرمقام فراہ شہر ، گونر ہاؤس سمیت تمام تنصیبات اور دفاتر پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ بڑی تعداد میں افغان فورسز کے اہلکاروں نے سرنڈر کر دیا، جس میں کمانڈر جانداد اور حاجی پاچا نے طالبان کے سامنے سرنڈر کرنیوالوں میں قابل ذکر ہیں۔ سرِ پُل میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گزشتہ چار دنوں میں ساتواں صوبائی دارالحکومت ہے جو طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق 600 نئے فوجی اہلکارتربیت کے بعد لڑائی میں حصہ لینے کےلیے تیار ہیں۔ آج امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مزار شریف میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں بریگیڈ کمانڈر منیب امیری زخمی ہوگئے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ مزار شریف میں بھارتی قونصلیٹ نے شمالی افغانستان میں موجود بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ آج شام مزار شریف سے ان کے لیے خصوصی فلائٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق طالبان نے نیمروز میں کمال خان ڈیم پر قبضہ کر لیا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے بغیر مزاحمت کے ڈیم خالی کر دیا نیمروز کا صوبائی دارالحکومت زرنج پہلے ہی طالبان کے قبضے میں ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.