افغانستان کی صورت حال
ترک فوجیوں کا پہلا قافلہ پہلے ٹرکش ائیر فورس کے کارگو طیارے کے ذریعے کابل سے اسلام آباد اور یہاں سے ٹرکش ائیر لائنز کی پرواز سے انقرہ پہنچ گیاافغانستان سے ترک شہریوں کے انخلاء کا کام مکمل ہونے کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعین ترک فوجیوں کا انخلاء شروع کر دیا گیا ہے۔ترکی نے جون 2002 میں افغانستان میں متعین بین الاقوامی فورسز برائے سلامتی تعاون ISAF میں ڈیوٹی کی ادائیگی کے لئے اپنے فوجیوں کو افغانستان بھیجا۔افغانستان میں متعین ایک ہزار 400 فوجیوں پر مشتمل ترک یونٹ میں ٹرکش ائیر فورس کے اہلکار بھی شامل تھے جو کابل ائیر پورٹ کے تحفظ اور انتظام و انصرام کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال شی جن پنگ نے زور دیا کہ چین افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اور ملک کے داخلی اُمور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.