افغانستان کی صورت حال

افغانستان کی صورت حال

افغانستان سے 117,000 افراد کو امریکہ لایا گیا‘ پینٹاگون کے میجر جنرل ولیم ٹیلر نے بتایا کہ امریکہ اب تک ایک لاکھ 17 ہزار لوگوں کو افغانستان سے لاچکا ہے جن میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔ 1400 افراد کو آج سکریننگ کے بعد پروازوں کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔ادھر پانچ ہزار افغان اٹلی پہنچ چکے ہیں جو یورپ میں آنیوالے افغانیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ برطانوی فوج کے اہلکار کابل ایئر پورٹ سے آکری پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔اسکے ساتھ ہی برطانونی آرمی چیف جنرل نک کارٹر نے برطانوی آپریشن ختم ہونے کا اعلان کیا ۔ امریکہ کے اہلکار بہت جلد روانہ ہوجائیں گے، یاد رہے کہ طالبان نے انخلا کے لیے 312 اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ طالبان نے صوبہ پنجشیر میں انٹرنیٹ منقطع کر دیا افغان وائرلیس، روشن اور اتصالات نیٹ ورک بند ہیں۔ طالبان نے کابل میں سات ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اشرف غنی کے باڈی گارڈز بھی شامل ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!