افغانستان کی صورت حال
پنجشیر کے چار اضلاع پر طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس میں سے 1- اشتل 2- عنابہ 3- پریان 4- خنج ہے ، دارالحکومت کی طرف پیش قدمی جاری تھی، اطلاعات کے مطابق امراللہ صالح وہاں سے فرار ہوگئے ہیں اور اس وقت شاید تاجکستان میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے طالبان کی جانب سے پولیس سٹیشن پر کنٹرول حاصل کرنیکا دعوی بھی کیا گیا تھا۔ ادھر کابل کی سب سے بڑی ایکسچینج اور کرنسی مارکیٹ ‘سرائے شہزادہ’ نے دو ہفتوں سے زیادہ کے وقفے کے بعد آج سے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا۔ کابل ائیرپورٹ فعال ہوگئی ، آج کابل ائیرپورٹ سے مزارشریف اور قندھار کے لیے 2 پروازوں نے اڑان بھری ۔ اطلاعات کے مطابق قطر اور ترکی ملکر کابل ایئر پورٹ کے ٹیکنیکل معاملات کو ہینڈل کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.