ساوتھ کوریئن ٹینک کی تفصیلات
ساوتھ کوریا میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش میں کوریا نے اپنے کے ٹو بلیک پینتھر ٹینک کو اسرائیلی ٹرافی ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم کے ساتھ ڈسپلے کیا، کوریئن کمپنی نے ناروے کے لیے تیارکرد ہ کے ٹو کے ورژن کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ کمپنی کے مطابق ناروے کے لیے تیارکردہ کے ٹو میں پندرہ سو ہارس پاور انجن، 120 ملی میٹر کی مین گن کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور آرپی جی سے تحفط کے لیے اسرائیلی ساختہ ٹرافی ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم سے لیس کیا گیا ہے۔ اس پر مین گن کے چالیس راونڈز موجود ہیں اس ورثن کی سپیڈ 65 کلومیٹر پر آر سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس پر مین گن کے علاوہ 12.7 ملی میٹر ریموٹ کنٹرول ویپن سسٹم موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس نمائش میں کوریا کے تیارکردہ ایف اے 50 کے ساتھ بیوئنڈ ویشول رینج میزائل کے علاوہ ورائیٹی آف ایئر ٹو گراونڈ میونیشن بھی دیکھائے گئے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.