امریکہ کے نئے پرسیشن سٹرائیک میزائل کی کامیابی
امریکی فوج کے پرسیشن سٹرائیک میزائل نے اب تک کا سب سے زیادہ مار کرنیوالا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ بد ھ کے روز کیلفورنیا میں ہونیوالا یہ ٹیسٹ اس سسٹم کا پانچواں کامیاب تجربہ تھا۔ یہ پرسیشن سٹرائیک میزائل 2023 میں امریکن آرمی کے زیر استعمال ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کی جگہ لے گا۔ گوکہ کہ لاک ہیڈ مارٹن نے پی ایس ایم کے حالیہ تجربے کی رینج نہیں بتائی لیکن مئی میں اس سسٹم نے چار سوکلومیٹر دور فائر کیا تھا۔ حالیہ ٹیسٹ کا مقصد اس میزائل کو پانچ سو کلومیٹر کی طے کردہ حدسے آگے مارکرنے کے حوالے سے پرکھنا تھا۔ حکام کے مطابق اس تجربے میں پرسیشن سٹرائیک میزائل کو ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچر سے فائر کیا گیا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.