Taliban advancement in Afghanistan continues

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری

افغانستان میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں طالبان کی جانب سے   افغانستان  بھر  کے 66 اضلاع میں ٹوٹل  99 حملے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سے  تخار صوبے میں  اشکاشم ضلع کے گورنر سید مقتدر زخمی ہونے کے بعد جان بر نہیں ہوسکے، وہ طالبان کے خلاف لڑنے والے بڑے کمانڈرز میں شامل تھے۔ چند دن پہلے دولت آباد میں پچاس کے قریب افغان آرمی کے کمانڈوز بیک اپ نہ آنیکے کی وجہ سے طالبا ن کا مقابلہ نہ کرسکے۔ گزشتہ روز طالبان کے میڈیا ونگ کی جانب سے زابل ایریا کی فوٹیج ریلیز کی گئی جس پر چند دن پہلے کنٹرول حاصل کیا گیا تھا۔ اس فوٹیج میں افغان آرمی کے زیر استعمال  اہم اڈے اور وہاں پر موجود عسکری سامان کو دیکھایا گیا۔ طالبان کی اس پیش قدمی سے ایک بات تو مزید واضح ہوگئی ہے۔ کہ  امریکی انخلا سے پہلے ہی طالبا ن افغانستان میں  80  فی صد سے بھی زائد ایریا پر کنٹرول حاصل کرلیں گے۔ دوسری جانب افغان  لیڈرشپ اسوقت امریکہ میں موجود ہے ، افغان صدر اشرف غنی اورڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ گزشتہ روز وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ ہیں۔ کچھ سورسز اسکو افغان حکومت کی جانب سے اپنی پیٹھ بچانے کی آخر ی کوشش تو کچھ اسکو امریکہ میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!