ایران اور سعودی عرب میں بات چیت
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا۔برطانوی اخبار Financial Times کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں … یہ ہمارے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں”۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ مکالمے کو سراہتے ہوئے باور کرایا تھا کہ اس سلسلے میں فضا مثبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت تعمیری ہے جو صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک میں بات چیت خطے کے مفاد میں ہے۔گذشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے ،،، اور اس حوالے سے مملکت کے موقف کا انتظار ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.