افغانستان کی تازہ ترین صورت حال

افغانستان کی تازہ ترین صورت حال

ملا عبدالغنی برادر دوحا سے قندھار کے لیے روانہ طالبان کے سیاسی امور کے لیے نائب امیر اور دوحا سیاسی آفس کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر دوحا سے قندھار کے لیے روانہ ہو گئے۔ سیاسی آفس کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پروٹوکول کے خصوصی یونٹس انھیں خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہیں. ‏150 بھارتی شہریوں کو کابل ائیرپورٹ سے نکال لیا گیا ہے۔ خصوصی پرواز کے ذریعے انھیں بھارت واپس لے جایا گیا۔ ‏طورخم بارڈر کراسنگ تجارتی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پہلے 24 گھنٹوں میں 100 سے 150 ٹرک پہنچتے تھے، جبکہ اب 300 ٹرکوں نے بارڈر کراس کیا ہے. دوسری جانب ‏کابل میں چین، پاکستان اور روس کے سفارتخانے کے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ‏حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلی فون، امریکی قبضے کے خاتمے اور کابل کی فتح پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کی کچھ عرصہ قبل قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی افغان طالبان سے رابطے میں ہے اور طالبان نے کابل کس کنٹرول حاصل کرنیکے بعد مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔ادھر چین نے امریکی انتخابات اوراسکے بعد اقتدارکی منتقلی سے طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنیکو زیادہ پر امن اور سموتھ قرار دیا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!