تھنڈر بلاک تھری اور ارجنٹینا
ارجنٹینا کے میڈیا سورسز کا کہنا ہے کہ چین کی وزارت دفاع اور ارجنٹیناکی وزارت کے درمیان دفاعی امور اور خاص طور پر چین سے ڈیفنس ایکوزیشن پر تفصیلا بات چیت ہوئی۔ ارجنٹینا سیاسی اور معاشی دباؤ کا شکار ہے لیکن اپنی آرمڈ فورسز کو محدود وسائل کے باوجود ایکوئپ کرنے کی کوششوں میں ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ارجنٹینا نے چین سے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری اور وی این ون آرمرڈ وہیکل خریدنے پر بات چیت کی، اس بارے میں خاص طور پر مالی معاملات اور سیاسی پہلوؤں کو ڈسکس کیا گیا۔ ارجنٹینا کی میڈیا سورسز کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دیا جانیوالا پرپوزل جس میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ویپنز کی تیاری اور پیمنٹس میں آسانی شامل ہے۔ یہ پرپوزل دیگر ممالک جیسا کہ امریکہ اور روس کی نسبت نہ صرف کاسٹ افیکٹیو بلکہ کریڈٹ آپشن کو لیکر اٹریکٹیو بھی ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.