آج کی تین اہم دفاعی خبریں

آج کی تین اہم دفاعی خبریں

پاک نیول چیف کے لیے اعزاز

پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ تفویض کی پروقار تقریب کا انعقاد متحدہ امارات کےسفارتخانے میں کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کویہ تمغہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے، ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی یہ میڈل حاصل کرنے والے پہلے نیول چیف ہیں۔ ۔

جاپان کے لیے مزید امریکی میزائل

امریکی حکومت نے آر آئی ایم 116 سی رولنگ ایئر فریم میزائل بلاک ٹو کے ایک اور بیچ کی جاپان کے لیے منظوری دے دی ہے۔ اس مرتبہ 61.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 44 میزائلز کی منظوری دی گئی ہے۔ جاپان نے گزشتہ برس ستمبر میں اکاون میزائلز خریدے تھے۔ یاد رہے کہ یہ میزائل شپس کے سیلف ڈیفنس کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔ اس میزائل کی سپیڈ ماک ٹو اور رینج دس کلومیٹر سے زائد ہے۔ یہ میزائل امریکہ اور جاپان کے علاوہ،ترکی، قطر، سعودی عرب اور مصر سمیت گیارہ ممالک کے زیر استعمال ہے۔

مصر امریکہ سے ارلی وارننگ ایئر کرافٹ خریدے گا

مصر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ امریکہ سے عنقریب ای ٹو ڈی ارلی وارننگ ایئر کرافٹ خریدے گا۔ تائیوان کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ اس ایئر کرافٹ کا اگلا پوٹینشل کسٹمر ہوگا۔ جاپان اور فرانس اس ایئر کرافٹ کو استعمال کرنیوالے موجود کسٹمرز ہیں۔ جاپان کو ان ایئر کرافٹس کی ڈلیوریز شروع کردی گئی ہیں جبکہ فرانس کو ڈلیوریز 2027 میں ہوں گی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!