آج کی تین اہم دفاعی خبریں
امریکہ تائیوان کو جدید توپیں فروخت کریگا
M109A6اامریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سات سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے تائیوان کو 155ملی میٹرکی چالیس ہاوئٹزرز فروخت کرنیکی منظوری دے دی ہے۔تائیوان کے حکام کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنیکے بعد سے تائیوان کو یہ پہلی میجر سیل ہے۔ ڈیل کے تحت تائیوان چالیس ہاوئٹزرز کے علاوہ امریکہ سے متعلقہ ایمونیشن اور پرسیشن گائیڈنس کٹس اور متعلقہ ایکوئپمنٹ بھی حاصل کریگا
کوریئن نیوی کے لیے نئی فریگیٹس
فرینڈز ساوتھ کوریا کی ڈیفنس ایکوزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن نے کوریئن نیوی کے لیے 3.1ارب ڈالر کی فریگیٹس کنسٹرکشن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی نے السن کلاس بیچ فور پراجیکٹ کہ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ فریگیٹس نیول فورس کی میری ٹائم اپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرین گی۔ یہ بجٹ اس پروگرام پر 2023 سے 2032 کے درمیان خرچ ہوگا۔ اس پہلے ہندائی ہیوی انڈسٹریز ساوتھ کوریا کی 3500 ٹن السن کلاس بیچ تھری فریگیٹ تیارکررہی ہے۔ جسکو 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ لائٹ ٹارپیڈوز کی اپ گریڈ کے لیے بھی ایک اور کمپنی کو الگ کنٹریکٹ ایوراڈکیا گیا ہے۔
جے ایف سیونٹین تھنڈراوور ہال
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جہاں پاک فضائیہ کے لیے جے ایف سیونٹین بلاک تھری کی پروڈکشن میں مصروف ہے وہاں گزشتہ بلاکس کے پرانے طیاروں کو وقت کے ساتھ ساتھ اوور ہال بھی کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک ون ایئرکرافٹ 101 یعنی پہلے ایئرکرافٹ کو اوور ہال کیے جانیکی اطلاعات سننے کو ملیں۔ اس ایئرکرافٹ کو 2007 میں تیارکیا گیا تھا۔۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.