آج کی دو اہم دفاعی خبریں
چائنیہ کی تائیوان اور امریکہ کو وارننگ
چین نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تائیوان کو پہلی میجر ڈیفنس سیل کی منظوری دینے پر امریکہ اور تائیوان کو خبر دار کیا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے اورتائیوان کو اسلحہ کی فروخت اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ امریکہ اور اسکے اتحادی اسکو ایک آزاد ملک قرار دیتے ہیں۔ چین نے ہاوئٹزرز کی خریداری پر اپنی فورسز کی جانب سے اس طرح کی کسی بھی ڈیفنس ڈیل کے خلاف کاوئنٹر میشرز تیار کررکھے ہیں۔
انڈیا کو رافیل کی ڈلیوریز
میڈیا سورسز کے مطابق فرنچ کمپنی ڈیسالٹ اس سال کے آخر تک ٹوٹل 35 رافیل فائٹر جیٹس انڈین ایئر فورس کی ڈلیور کردی گی۔ ابتک ٹوٹل 26 رافیلز انڈیا کو ڈلیور کردیئے گئے ہیں جس میں 24 انڈین ایئر فورس کی سروس میں شامل ہیں جبکہ دو کو فرانس میں انڈین ٹیکنیشیئنز اور پائیلٹس کی تربیت کےلیے رکھا گیا ہے۔ 36 اور آخری رافیل فائٹر جیٹ اگلے سال جنوری میں ڈلیورکیا جائیگا۔ یاد رہے کہ فرانس رفال ایم بھی انڈین نیوی کے لیے پچ کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈیا نے رفال کے ساتھ ویپنز پیکچ میں لانگ رینج سکالپ ایئر ٹو گراونڈ میزائل، ہیمر ایئر ٹو گراونڈ وپین اور میٹی اوور ایئر ٹو ایئر میزائل بھی حاصل کیا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.