آج کی دو اہم دفاعی خبریں

آج کی دو اہم دفاعی خبریں

سعودی فوج میں نئے ریڈار کا استعمال

رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے نیا سال کی ٹریننگز کو لیکر ایک ویڈیو فوٹیج اور تصویر ریلیز کی جس میں نئے ریڈار کو دیکھا گیا جو اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا۔ وزارت دفاع کی فوٹیج اور تصاویر میں پٹریاٹ ، ہاک اور شاہین ایئر ڈیفنس سسٹمز کے علاوہ سکائی گارڈ ایئر ڈیفنس سسٹم موجود تھے۔ ایک ٹرک پر ریڈار کو دیکھا گیا ہے گوکہ اس کو واضح طور پر پہچاننا ممکن نہیں لیکن ماہرین کے مطابق یہ چائنیز ساختہ تھری ڈی TDAریڈار لگتا ہے جسکو سی ای ٹی سی نے اپریل میں ہونیوالی نمائش میں ان ویل کیا تھا۔ اس ریڈار کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ لو الٹی چیوڈ ٹارگٹس جیسا کہ کروز میزائلز اور سمال یو اے ویز کو ٹریک کرسکتا ہے۔

رشیئن ڈرون کی نمائش

رشیئن ہیلی کاپٹر ز بنانی والی کمپنی آرمی 2021 فورم میں اپنا پہلا بی اے ایس 200 ڈرون ان ویل کریگی۔ اس ڈرون کا میکسیمم ٹیک آف ویٹ دو سو کلوگرام اور سپیڈ 160 کلومیٹر پر آر بتائی گئی ہے۔ اس پر پچاس کلوگرام کمرشل پے لوڈ کو ٹرانسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ تین ہزار نو سو میٹر بلندی پر پرواز کرنیوالے اس ڈرون کی انڈیورینس فور آر ہے۔ یاد رہے کہ کمپنی اپنے ایم آئی 28 اور ایم آئی 35 ایم اور پی ورژن کو بھی ڈسپلے کریگی۔ ۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!