ملائیشین بیس پر افسوسناک واقعہ

ملائیشین بیس پر افسوسناک واقعہ

کل صبح دس بجے ملائیشیئن ایئر فورس کی بیس پر ایک کولیگ نے اپنے تین ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے۔ بعد میں اس گن مین نے خود کو بھی گولی ماردی ۔ مشتبہ شخص نے گارڈ ہاؤس میں گن اپنے قبضے میں لینے کے بعد پہلے کارپورل کو گولی ماری جو اسے روکنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ اس فائرنگ کی نتیجے میں کارپورل زخمی ہوگیا، جو دو گھنٹے بعد ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ پھر یہ ایک اور روم میں داخل ہوا جہاں اس نے دو مزید ایئرمن کو گولی ماردی ۔ مقامی سنیئر پولیس آفیسر اسکو قتل کے کیس کے طور پر انوسٹیگیٹ کررہے ہیں۔ ملائیشیئن ایئر فورس نے کہا کہ وہ یہ معاملہ پولیس پر چھوڑتے ہیں جو اس کو انوسٹی گیٹ کررہے ہیں۔ ایئر فورس اپنے طور پر بھی اس واقعہ کی انکوائری کریگی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!