یوکرین نے چین کے خلاف کھڑا ہونے سے انکا ر کردیا ؟

یوکرین نے چین کے خلاف کھڑا ہونے سے انکا ر کردیا

 یونائیٹڈ نیشن کے جنیوا آفس  میں موجود یوکرین کے آفیشل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے چین کے خلاف سنکیانگ کے حوالے سے جوائنٹ سٹیٹمنٹ کا ساتھ دینے سے انکا ر کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں کینیڈ ا کی جانب سے پیش کی جانیوالی جوائنٹ سٹیٹمنٹ میں پہلے یوکرین نے اپنا نام لکھوایا تاہم بعد میں اس سٹیٹمنٹ کا ساتھ دینے سے انکا ر کردیا۔ یاد رہے کہ بیلاروس نے 65 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیومن رائٹس سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو کسی بھی ملک کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعما ل کیے جانے پر کڑی تنقید کی۔ چین کی مخالفت میں اس سسٹیٹمنٹ پر مغربی ممالک نے کینڈا اور امریکہ نے خاص طور پر ساتھ دیا جس میں یورپی یونین کے ممالک سر فہرست تھے۔ ادھر چائنیز حکام نے کہا کہ 90 سے زائد ممالک نے چین کی موقف کی حمایت کی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!