یو ایس ایئر فورس کے ڈرون کو حادثہ
چھ اگست کو صبح سات بجے یو ایس ایئر فورس کے آر کیو فو بلاک 40 گلوبل ہاک ڈرون کو گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس پر لینڈ نگ کے وقت حادثہ پیش آیا۔ گوکہ اس حادثے میں گراونڈ پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس ان مینڈ ایئر کرافٹ کو گرنے کے بعد آگ لگ گئی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ یادر ہے کہ آر کیو فور ڈرون کا شمار دنیا کے مہنگے ڈرونز میں ہوتا ہے اور اسکو سرویلینس مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔حالیہ حادثہ اس ڈرون کو گزشتہ ڈیرھ سال میں پیش آنیوالا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق امریکی نیوی نے ایم کیو فور سی ڈرون کو ایئر بورن ارلی وارننگ اور کنٹرول رول میں استعمال کرنے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس ڈرون کے سی ورژن کو نئے سسٹمز کی انسٹالیشن کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ یو ایس نیوی اسکو اے ویکس رول میں استعمال کریگی ۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.