امریکہ اور روس پھر آمنے سامنے

امریکہ اور روس پھر آمنے سامنے

 روس کی ایئر فورس نے آج کے روز بتایا ہے کہ اس نے اپنے “مگ 31” لڑاکا طیارے کے ذریعے جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی B1B بمبار فوجی طیارے کو دور بھگادیا۔یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق امریکی بم بار طیارے نے علاقے میں روسی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔اس سے قبل روس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے ایک امریکی (Destroyer) کو بھی روسی سمندری حدود سے بھگا دیا تھا ۔ امریکی بحری جہاز نے روس کے علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔ ایسا اسوقت ہوا جب روس اور چین کے درمیان بحری مشقیں ہو رہی تھیں۔ تاہم واشنگٹن نے اس بات کی تردید کر دی۔روسی موقف کا جواب دیتے ہوئے امریکی بحریہ نے باور کرایا کہ جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحری جنگی جہاز USS Chafee جاپان کے سمندر کے بین الاقوامی پانی میں معمول کا گشت کر رہا تھا۔ مزید یہ کہ روسی اور امریکی جہازوں کے بیچ معاملہ محفوظ اور پیشہ ورانہ نوعیت کا رہا۔واشنگٹن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ روس نے امریکی سائیڈ کو علاقے میں مشقوں سے آگاہ کر دیا تھا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!