تائیوان کے لیے امریکی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز

تائیوان کے لیے امریکی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز

تائیوان کی وزارت دفاع نے اپنی نیوی کے لیے اگلے مالی سال میں چار ایم کیو نائن بی سی گارڈیئن ڈرون اور آٹھ ایم ایچ 60 آر اینٹی سب میرین وارفیئر ہیلی کاپٹرز خریدنے کی منظوری دے دی ہےگوکہ تائیوان 2014 سے نیوی کے لیے سی ہاک ہیلی کاپٹر خریدنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن اس دوران دیگر سازوسامان جیساکہ مقامی سب میرین اور نئی فریگیٹس خریدنے پر توجہ دی جاتی رہی ہے۔ گزشتہ برس پھر سے ایم ایچ 60 ہیلی کاپٹر کو ترک کرکے ہارپون میزائل سسٹم خریدنے کے لیے یہ رقم خرچ کی گئی۔ یاد رہے کہ اسوقت تائیوان اینٹی سب میرین وارفیئر رول میں تین پلیٹفارمز کو استعمال کررہا ہے۔ اس میں سے ایک پی سی تھری اوریئن طیارے، دوسرا ایم ڈی 500 ہیلی کاپٹر اور تیسرا 1983 میں حاصل کردہ ایس 70 سی ہیلی کاپٹرز ہیں

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!