آسٹریلیا کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز
امریکا کے محکمہ خارجہ نے 985 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو 12 ایم ایچ-60 آر ملٹی مشن سی ہاک ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت کے سودے کی منظوری دے دی ہے۔امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہفتے کے روز اس دفاعی سودے کی منظوری کی اطلاع دی ہے۔ اور کہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی مجوزہ فروخت سے آسٹریلیا کی سطح سمندر پر اور آبدوز مخالف جنگی مشن سر انجام دینے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی سرچ اینڈ رسکیو اور کمیونیکشن سمیت دیگر مشن سر انجام دینے کی صلاحیت بھی بہتر ہو جائے گی۔آسٹریلیا کو ہیلی کاپٹروں کی فروخت اس سال اس کی امریکا سے فوجی ساز وسامان کی خریداری کے سلسلے ہی کی کڑی ہے۔جون میں آسٹریلیا نے امریکا سے 29 گ اے ایچ-64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر خرید نے کا معاہدہ طے کیا تھا ۔ اس کی مالیت 3.5 ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔ اس سےپہلے اپریل میں آسٹریلیا نے امریکا سے قریباً 1.6 ارب ڈالر مالیت کے 12 ایم کیو -9 بی ڈرونز اور متعلقہ آلات بھی خریدے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت سے ٹینک اور بھاری بکتر بند گاڑیاں خرید یں ، چار چینوک کارگو ہیلی کاپٹر اسکے علاوہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ یہ ہیلی کاپٹر ابتک ڈنمارک، سعودی عرب، انڈیا، اور ساوتھ کوریا کے علاوہ تائیوان کو فروخت کرنے کا اعلان کرچکا ، جس میں سے کچھ کو ڈلیوریز پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.