امریکہ ، بھارت ، آسٹریلیا اور جاپان کی مشقیں
امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے بحیری بیڑوں نے خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔جاپان کی خبر رساں ایجنسی نے جاپان نیول سیلف ڈیفنس فورسز کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ 4 ممالک کے قائم کردہ ‘کواڈ اتحاد’ نے “مالابار 2021” مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جپنیز میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مطابق مشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا ایٹمی پاور سے چلنے والا ائیر کرافٹ کیرئیر ‘کارل ونسن’، آسٹریلیا کا ایک فریگیٹ، بھارت کی ایک ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں۔ جاپانیز سورسز کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشقیں “آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک ” ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چاروں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ بحرِ ہند کے شمال مشرق میں خلیج بنگال میں جاری مالابار مشقیں کل اختتام پذیر ہو جائیں گی۔ ان مشقوں کو انڈو پیسیفک علاقے میں چین کے خلاف ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پہلی مالابار مشقیں بھارت اور امریکہ کے بحری بیڑوں کی شرکت سے 1992 میں کی گئیں اور 2015 میں جاپان بھی ان مشقوں میں شامل ہو گیا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.