امریکی نیوی کی روسی سرحد میں داخل کی کوشش

امریکی نیوی کی روسی سرحد میں داخل کی کوشش

 روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایک روسی بحری جہاز نے امریکی بحری بیڑے کی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی بیڑے ’یو ایس ایس چافی‘ نے جاپان کے سمندر میں روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش تاہم اس کوشش کو ناکام بنا دیا البتہ ماسکو نے اس واقعے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر کے انہیں اس حوالے سے روس کی تشویش سے آگاہ کیا۔روسی خبر رساں ادارے ’انٹرفیکس‘ کے مطابق وزارت دفاع نے انکشاف کیا کہ حادثہ بحیرہ جاپان میں روس اور چین کی بحری مشقوں کے دوران پیش آیا۔ روسی بحری جہاز ایڈمرل ٹرائبٹس نے ایک بین الاقوامی مواصلاتی چینل پر امریکی بیڑے کے حکام کو خبردار کیا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں کیونکہ امریکی بیڑہ نیوی گیشن کے لیے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!