امریکہ پاکستان تعلقات
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طالبان کی حکومت کو تب تک تسلیم نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ وہ بین الاقوامی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے امور خارجہ کی سماعت کے دوران انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا آنے والے ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا اور یہ دیکھے گا کہ واشنگٹن پاکستان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کس کردار کا متمنی ہے۔بلنکن نے کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے مختلف مفادات ہیں اور ان میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متضاد ہیں۔ جیسے کہ طالبان ممبران کو پناہ دینا اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے اپنے مفادات کو ترجیح دینا۔ اس سماعت کے دوران بلنکن کو امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے کڑے سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا پاکستان کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.