امریکی کمپنی کا ایئر کرافٹ لانچ ڈرون
امریکی کمپنی جنرل اٹامکس نے لانگ شاٹ ایئر کرافٹ لانچ کمبیٹ ڈرون کا ماڈل جاری کردیا ہے۔ اس کو میزائل کیرنگ ایئر ٹو ایئر کمبیٹ ڈرون کہا گیا ہے۔ امریکی کی ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پروگرام ایجنسی کے تحت اس لانگ شاٹ ڈرون کو ڈویلپ کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون کو بڑی ان مینڈ ایئر ئل وہیکلز یا پھر مینڈ ایئر کرافٹس سے لانچ کیا جاسکے گا۔ یہ ڈرون اپنے ایئر ٹو ایئر میزائل سے لیس ہوگا جو دشمن کے ٹارگٹس پر فائر کرسکے گا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.