پاکستان اس سال جے ٹین سی وصول کرلیگا؟

پاکستان اس سال جے ٹین سی وصول کرلیگا؟

گزشتہ دنوں ایک سورس سے پاک فضائیہ کے لیے جے ٹین سی خریدنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر بات کی گئی، آج ایک انڈین ویب سائٹ نے پاکستان میں موجود ایک انڈیپنڈنٹ ریسرچ اینڈ نیوز پلیٹ فارم ایچ ایس آئی اے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اس سال کے اخر تک چین سے جے ٹین سی حاصل کرلے گا۔ہاوس آف سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل آفیئرز کے مطابق پاکستان اس سال کے آخر تک چین سے چھتیس جے 10 سی 4.5 جنریشن طیارے حاصل کرلے گا۔ 2020 سے پاکستان کے ہائی لیول گورنمنٹ آفیشلز اور چائینیز حکام سے متعلق یہ رپورٹس سننے کو مل رہی ہیں کہ پاکستان چین سے پی ایل ٹین اور پی ایل ففٹین ایئر ٹو ایئر میزائل کے علاوہ جے ٹین سی خریدنے کے لیے بات چیت کررہا ہے۔حالیہ نیوز بھی اس ممکنہ ایکوزیشن کی تصدیق کررہی ہے۔ ہمارے مطابق پاک فضائیہ یقینی طور پر جے ٹین ایکوئر کررہی ہے، گوکہ اسکی ایگزیکٹ ٹائم لائن دینا ابھی ممکن نہیں۔ پاک فضائیہ کے اس سال مارچ میں ریٹائر ہونیوالے سربراہ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ پی اے ایف اس سال نیا ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے علاوہ نیا ایئرکرافٹ بھی خریدنے پر غور کررہی ہے۔اس ریفرنس میں تو جے ٹین سی کی ایکوزیشن ممکن دیکھائی دیتی ہے، کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی ریلائے ایبل اور فوری طور پر دستیاب اپشن دیکھائی نہیں دیتی۔جہاں تک اپ لوگوں میں سے کچھ کے مطابق رشین سو 35 اور گریپن کی ایکوزیشن کی بات ہے تو ،  یہ دونوں آپشن انڈر کنسڈریشن نہیں لگتیں، جسکی بنیادی وجہ بالترتیب پہلے سے موجود ایکو سسٹم میں انٹی گریشن اور پابندیوں کی تلوار ہے۔چائنیز جے 31 کو ابھی دستیاب ہونے میں مزید دو سال دیر ہے لہذا پاک فضائیہ یقینی طور پر جے ٹین کی طرف موو کریگی، اور اگر یہ تعداد دو سکواڈرن تک محدود رہتی ہے تو پھر 2026 میں جے 31 کی ایکوزیشن بھی آن دا کارڈز ہے۔آپ اس خبر اور تجزیئے پر کیا رائے رکھتے ہیں کمنٹ باکس میں ضروربتائیں۔

اس کو بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے سربراہ ترکی میں 

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!