رشیئن سنگل انجن ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر
رشیئن سخوئی کا کہنا ہے کہ اس نے سنگل انجن ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایئر کرافٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سخوئی سنگل انجن لائٹ ٹیکٹیکل ایئرکرافٹ ڈویلپ کررہی ہے جسکا میکسیمم ٹیک آف ویٹ 18 ٹن، سپیڈ ماک ٹو سے زائد اور یہ سپر منوربلٹی، شارٹ ٹیک اف اینڈ لینڈنگ جیسی صلاحیت سے لیس ہوگا۔ اس میں تھرسٹ ویکٹر کنٹرول انجن کا استعمال کیا جائیگا۔
اس ایئرکرافٹ کی تھرسٹ ٹو ویٹ ریشو بھی ایک سے زائد ہوگی، یاد رہے کہ جس ایئر کرافٹ کی تھرسٹ ٹو ویٹ ریشو ایک سے زائد ہوتو اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ اس ایئرکرافٹ کی تھرسٹ اسکے وزن سے زیادہ ہے۔ ایسا ایئرکرافٹ ورٹیکل کلائمبنگ کے دوران اپنی رفتار برقرار رکھ پاتا ہے۔ جب زیادہ تھرسٹ ٹو ویٹ ریشو ایئرئل کمبیٹ میں ایڈوانٹیج کے علاوہ سرفیس لانچڈ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے بچاو میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے سخوئی اسوقت ٹوئن سیٹ سو 57 سٹیلتھ ایئرکرافٹ بنارہی ہے۔ اور اسکو گزشتہ برس دسمبر رشیئن آرمڈ فورسز میں شامل کیا گیا۔ تاہم سو 57 ابھی تک کوئی غیرملکی کسٹمر کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔اس سے پہلے ترکی اور الجیریا کی سپیکولیشنز کی جاری تھی۔
گزشتہ برس روسٹیک نے کہا تھا کہ سنگل انجن سٹیلتھ ایئرکرافٹ پر کام شروع کردیا جو کہ ان مینڈ اور مینڈ دونوں ورثنز پر مشتمل ہوگا۔ اسکو خاص طور ایکسپورٹ کسٹمرز کے کیئے بنایا گیا ہے -روسٹیک نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ نیو سنگل انجن ففتھ جنریشن فائیٹر ایئرکرافٹ کو جولائی می ہونیوالے ایئر شو میں ڈسپلے کریگی