افغان طالبان اگلے چھ ماہ میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے؟
امریکی وال سٹریٹ جورنل نے اپنے حالیہ آرٹیکل میں کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا سے چھ ماہ بعد ہی افغان حکومت کولیپس کرجائیگی۔ یہ بات امریکی جریدے نے یو ایس انٹیلی جنس افیشلز کی حالیہ اسسمنٹ کے نتیجے میں کہی۔ اس ارٹیکل میں لکھا ہے کہ طالبان نے کئی اضلاع میں کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور حالیہ دنوں میں حکومتی فورسز نے طالبان کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے کئی بکتر بند گاڑیاں، ہتھیار، مشین گنز، آرٹلری پیسز اور مارٹرز چھوڑکر بھاگے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسوقت تک افغانستان میں موجود 3500 امریکی فوجیوں میں سے تقریبا دو ہزار واپس امریکہ جاچکے ہیں جبکہ باقی گیارہ ستمبر سے پہلے واپس چلے جائیں گے۔ ہمارے مطابق تو اگلے دو ماہ بھی افغان حکومت کا ٹک جانا مشکل نظر آرہا ہے۔ آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے، کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.