انڈین پیناکا راکٹ سسٹم کا تجربہ

انڈین پیناکا راکٹ سسٹم کا تجربہ

انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن یعنی ڈی آر ڈی او کا کہنا ہے کہ اس نے 24 اور 25 جون کو چندی پور میں موجود ٹیسٹ رینج میں پیناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر سے ایکسٹنڈڈ رینج راکٹ کو کامیابی سے ٹیسٹ فائر کیا۔ حکام کے مطابق پچیس انہینسڈ پیناکا راکٹس کو مختصر وقت میں تسلسل کے ساتھ مختلف اہداف کی جانب لانچ کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں مشن کے تمام مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ اس نئے ورثن کی رینج 45 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس نئے پیناکا سسٹم سے موجودہ رشیئن ساختہ 122 ملی میٹر گراڈ راکٹس کو رپلیس کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ رشیئن سسٹم کی زیادہ سے زیادہ رینج تیس کلومیٹر ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!