امریکی کارگو طیارے کی ڈرامائی پرواز
طالبان جس دوران کابل میں بغیر کسی مزاحمت کے داخل ہورہے تھے اس دوران کابل کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بہت ہی گھمبیر صورت حال تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی جانیوالی ویڈیوز میں ایسے افغان لوگوں کا نہ صرف جم غفیر رن پر موجود تھا، بلکہ امریکی فوج کے سی 17 طیارے کے ساتھ بہت سے لوگوں کو رن وے پر طیارے کے آگے اور ساتھ ساتھ بھاگتے اور لٹکتے دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ ان میں وہ لوگ بھی تھے جو افغانستان سے نکلنا چاہ رہے تھے۔ جنھوں نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی گزشتہ بیس سال میں مختلف لیول پر مددکی، گوکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے ان لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ انکو بھی یہاں سے نکال لیا جائیگا، لیکن وقت آنےپر انکو ان کے حال پر ہی چھوڑدیا گیا۔ یقیننا ان میں کچھ سادہ لوح بھی ہوں گے جو شاید یہ سمجھ رہے ہوں کہ اس طیارے پر جانے سے وہ امریکہ یا یورپ پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس فلائٹ کے ذریعے 800 افراد کو نکالا گیا جن میں غالبا سارے امریکن ہی ہوں گے۔ جہاز کے ساتھ لٹکنے اور بھاگنے والوں میں پانچ افراد کے ہلاک ہونیکی اطلاعات ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.