افغانستان کی صورت حال
سابق افغان صدر اشرف غنی گزشتہ روز کابل سے فرار ہوگئے تھے اور انکے بارے میں سننے کو ملا تھا کہ وہ شاید تاجکستان یا ازبکستان میں سے کسی ایک ملک فرار ہوئے ہیں۔ تاہم ان دونوں ممالک نے انکے ملک میں اشرف غنی کی موجودگی کی تردید کردی ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے انکے عمان کے بارے میں جاننے کی اطلاعات ملی تھیں جس کی عمان حکومت نے تردید کردی ۔ سابق افغان صدر اشرف غنی نے ملک سے بڑے پیمانے پر امریکن کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی اور اس بات کی کابل میں روسی سفارتخانے نے تصدیق بھی کردی۔ اطلاعات آئی تھیں کہ اشرف غنی 5 ملین ڈالرز سے بھرے بیگ لے کر ائیرپورٹ پہنچے تھے۔ مگر وہاں سے وہ بیگ ان کے ساتھ نہیں جانے دیے گئے۔ ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان ایران چلے گئے۔ اس وقت مشہد میں موجود ہیں طالبان کی کواڈینیشن کے ساتھ ایران گئے۔ اسماعیل خان طالبان کے سامنے سرنڈر کے بعد چار دن تک ہرات میں اپنی رہائش گاہ پر رہے۔ ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ناکامی پر صدر جو بائیڈن سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.