انڈین ٹروپس کے تیعناتی

انڈین ٹروپس کے تیعناتی

انڈیا اپنی فوج کے پچاس ہزار ٹروپس کو چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کررہا ہے۔ اس ماہ کے مڈ میں دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان لداخ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ہونیوالی کشیدگی کے حالات کو معمول پر لانے پر بات چیت ہونی ہے اسی اثنا میں چین کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ اس نے بھی اپنی ڈپلائمنٹ بڑھا دی ہے۔ انڈین فوج کی طرف سے لانگ رینج میزائلز سے لیس رفال فائٹر جیٹس، 105 ملی میٹر فیلڈ گنز ایم 777 ہاوٹزرز، اور چینوک ہیلی کاپٹر بھی ڈپلائے کیے ہیں۔اسکے علاوہ ایک سو کے لگ بھگ کے 9 ہاوٹزرز بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ڈپلائے کہ گئی ہیں۔ ساوتھ چائنیہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اس میں سے زیادہ ڈپلائمنٹ پاکستانی سرحد سے ہٹا کر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی طرف شفٹ کی گئی ہیں۔چین کی بات کریں تو چائنیز فورسز اپنی ٹرک ماوئنٹڈ 122 ملی میٹر ہاوٹزرز، لانگ رینج ملٹی پل راکٹ لانچ سسٹم، ٹائپ 15 لائٹ ٹینک اور دیگر کئی ویپنز لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر رکھتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ایک سو کے قریب چائنیز ٹروپس کی انڈین سرحد کے اندر گھسنے اور ایک سے دو پل تباہ کرنے کی اطلاعات خود انڈین میڈیا دے چکا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!