افغان پائلٹس ہیلی کاپٹرز سمیت فرار
سابق افغان ایئر فورس کے کچھ پائیلٹس اور سٹاف ممبران کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ تین روز پہلے 22 طیاروں اور 24 ہیلی کاپٹرز پر ازبکستان فرار ہوگئے ۔ اشرف غنی بھی ہیلی کاپٹر پر فرار ہوئے لیکن ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ طالبان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھوں نے کئی امریکی ساختہ بیلF 530MD-انڈیا کی طرف سے تحفے میں دیئے جانیوالے ایم آئی 35 ، روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ، سکین ایگل ڈرون ، سپر ٹوکینو لائٹ سٹرائیک جیٹ سمیت امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چودہ اور پندرہ اگست کو 585 اہلکاروں کو سرحد پر ازبکستان پہنچایا گیا۔ تین افغان ایمبریئر 314 ملٹر ی طیاروں نے خان آبادکارشی ملٹری بیس پر لینڈنگ کی درخواست کی لیکن انکو ترمیز ایئر پورٹ کی جانب بھیجا گیا اور اس دوران انکو ازبکستان کی فضائیہ کے دو مگ 29 نے ایسکارڈ کیا۔ تاہم اسی اثنا میں ایک ایمبریئر 314 اور مگ 29 آپس میں ٹکرا گئے اور شیر آباد ڈسٹرکٹ میں جاگرے۔ تاہم ازبک ایئر فورس کے پائیلٹ سیفلی ایجکٹ کرنے میں کامیا ب رہے۔ ازبکستان نے 158 افغان شہریوں اور ملٹری پرسنیل پر کریمنل کیس لاج کر دیا کیوں کہ وہ غیر قانونی طور پر انکے ملک داخل ہوئے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.