چین نے تائیوان کوہلا کررکھ دیا

چین نے تائیوان کوہلا کررکھ دیا

صرف چار روز کے اندر چائنیز ایئر فورس نے تیسری دفعہ بڑے پیمانے پر ایئرکرافٹس تائیوان بھجوا کرتائیوان اور انکے اتحادیوں کو واضح پیغام دیا ہے۔ اس مرتبہ چین کی فضائیہ کی طرف سے ٹوٹل چھپن ایئر کرافٹس جزیرے نما تائیوان کی طرف بھیجے گئے۔ سوموار کے روز بھیجے گئے چھپن طیارے ایک سنگل ڈے میں جزیرے نما تائیوان کے پاس ڈرلز کی غرض سے بھیجا جانا ابتک کا ریکارڈ ہے۔ اس سے ایک رو ز پہلے ہی باون ایئرکرافٹ بھیجے گئے تھے جس پر امریکہ نے تائیوان کے آس پاس اتنی زیادہ تعداد میں ایئر کرافٹ بھیجنے پر تشویش کا اعلان کیا تھا۔حالیہ ففٹی سکس ایئرکرافٹس کے فلیٹ میں 38 جے 16، دو ایس یو تھرٹی ، دو وائے ایٹ اینٹی سب میرین وارفیئر ایئرکرافٹ ، دو کے جے 500ارلی وارننگ ایئرکرافٹ ، اور 12 ایچ سکس بمبار طیارے شامل تھے۔ اس سے پہلے دو روز میں بالترتیب 39 اور 38 ایئرکرافٹس تائیوان کی حدود میں داخل ہوکر فلائے کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ امریکی پشت پناہی سے تائیوان خود کو ایک الگ ملک قرار دیتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!