پاک بحریہ کی جرمن اور امریکن نیو ی کے ساتھ مشقیں
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے جہاز شیلوہ اور جرمن بحریہ کے جہاز بائیرن کے ساتھ سہ ملکی نیول ایکسرسائز میں شرکت کی۔ تینوں نیویز کی اس ایکسرسائز سے پہلے پی این ایس عالمگیر نے امریکی بحریہ کے جہاز کے ساتھ ایک علیحدہ ایکسرسائز میں بھی حصہ لیا ۔ ان مشقوں کا مقصد شریک بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں، باہمی سیکھنے کے عمل اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ ان مشقوں سے بحری افواج کے مابین تعلقات بہتر ہوئے۔ پاک بحریہ بحر ہند میں امن و سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ سہ ملکی اور دو طرفہ مشقیں خطے میں امن کے قیام کے لیے سمندروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے، اور دیگر بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کا ثبوت ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.