افغانستان کی صورت حال

افغانستان کی صورت حال

افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد چین کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ ادھر اشرف غنی نے افغان قوم سے معافی مانگ لی۔ سابق افغان صدر کہتے ہیں کہ کابل چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔دوسری جانب افغانستان کی نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان، چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر قطر کی جانب سے افغانستان کی امداد جاری ہے۔ قطر کی افغانستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ قطر ایئرویز کے ذریعے انسانی و غذائی امداد کے علاوہ کابل ائیرپورٹ کو مکمل فعال بنانے کے لیے تکنیکی آلات پہنچائے جا رہے ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!