پاکستان کے مقامی ڈرون
پاکستان پراجیکٹ عزم کے تحت مقامی سطح پر میڈیم الٹی چیوڈ لانگ انڈیورینس ڈرون تیارکررہا ہے ۔ جس کے بارے میں اس سال کے شروع میں ایک مبینہ تصویر بھی دیکھنے کو ملی تھی۔ مختلف سورسز کے مطابق پاک فضائیہ اپنے طور پر ٹی ڈی ون یا کرار نامی ڈرون کا ابتدائی ورژن تیار کرچکا ہے۔ جو کسی حدتک انکا ایس جیسی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ حالیہ معاہدے سے پاکستان کے اندر جاری ڈرونز مینوفکچرنگ پر مثبت اثر پڑے گا، پاکستانی انجنیئر ز آفیشلز کو ترک ڈرون ٹیکنالوجی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، پاکستان ترکی کے ساتھ ملکر انکا ڈرون پر بیسڈ نئے ڈرون ڈیزائن اور مینوفکچر کرنے کے قابل ہوگا۔ یاد رہے کہ پاک نیوی کے بارے میں ماضی میں ہم سن چکے ہیں کہ وہ ترکی کے انکا ڈرون کی ایکوزیشن کی خواہش ظاہر کرچکی ہے۔ انکا ڈرون کی کو ڈویلپمنٹ کی ایک اور وجہ اسکی ڈرون کی رشیئن ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے خلاف کامیابی ہے جو اسے ترکی کے شام میں اپریشنز میں حاصل ہوئی۔ جہاں تک ٹی بی ڈرو ن کی بات ہے تو وہ ایک لائٹ ویٹ ، کم رینج اور کم پے لوڈ رکھنے والا ڈرون ہے جبکہ انکا کا شمار میڈیم ڈرون میں ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ تیونس نے اب سے کچھ عرصہ پہلے ہی انکا ڈرون ترکی سے خریدے ہیں۔ جبکہ ترک آرمڈ فورسز اور خفیہ ایجنسی پچاس سے زائد انکا ڈرون کے یونٹس استعمال کررہی ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.